اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسو شی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیر محنت احمد مجدلانی نے ریڈیو فلسطین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے یرموک کیمپ سے داعش دہشتگردوں کو باہر نکالنے کی روش کے بارے میں شامی حکومت کے ساتھ اتفاق کر لیا ہے- انھوں نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ سے داعش کو باہر نکالنے کا واحد راہ حل فوجی آپشن ہے- شہر دمشق میں واقع یرموک کیمپ میں فلسطینی پناہ گزین سکونت پذیر ہیں جس پر داعش دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ہے اور اس میں مقیم فلسطینیوں کی صورت حال خراب بتائی جاتی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲